News Detail Banner

دورجدید نے تمام تر مادی وسائل ہونے کے باوجود انسانوں کو سکون و اطمینان میسر نہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے معاشرے تباہ ہو رہے ہیں۔ راشد نسیم

6مہا پہلے

لاہور02 اکتوبر 2023ء

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے اسلامی جمعیت طالبات کے اراکین امیدواران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورجدید نے تمام تر مادی وسائل ہونے کے باوجود انسانوں کو سکون و اطمینان میسر نہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے معاشرے تباہ ہو رہے ہیں۔ لالچ، کرپشن، جھوٹ، خواتین کا استحصال، نشہ جیسی بیماریاں انسانوں کو انفرادی طور پر تباہ کے دہانے کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔ مغربی ممالک اسلحہ اور معیشت کی طاقت رکھنے کے باوجود اندر سے کھوکھلے ہیں، ان کے زیرسایہ ممالک میں حکمران عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا میں تیزی سے اسلام پھیل رہا ہے اور حیران کن طور پر دائرہ اسلام میں ہونے والے دس افراد میں سے سات خواتین ہوتی ہیں۔ برطانیہ میں سب سے زیادہ محمد نام رکھا جا رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ دنیا فطرت کی جانب لوٹنا چاہتی ہے اور اس کے لیے انھیں دین فطرت کی ضرورت ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب اسلام کی نشاۃ ثانیہ ہو گی اور دنیا میں امن، سکون، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارہ پروان چڑھے گا۔ جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔