News Detail Banner

ملک میں احتساب صرف کمزور کا ہوتا ہے، طاقتور مافیا کو کوئی نہیں پکڑ سکتا ۔سراج الحق

1سال پہلے

لاہور14 ستمبر 2023ء

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف کمزور کا ہوتا ہے، طاقتور مافیا کو کوئی نہیں پکڑ سکتا، سیلاب زدگان کے لیے آئی رقم بھی ہڑپ کر لی گئی، شوگر ملز مالکان سوگنا سے زائد منافع پر چینی فروخت کرتے ہیں، ایسا ظلم صرف پاکستان میں ہوتا ہے، واپڈا بجلی چوروں کے خلاف اور ریکوری کے لیے ایکشن لے رہی ہے، پتا چلا صرف وزیراعظم ہاؤس کے بقایا چھ کروڑ سے زیادہ ہیں، بیرونی امداد، سرکاری وسائل اور قرضے ہڑپ کرنے کی روایت آج سے نہیں دہائیوں سے جاری ہے، قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں پر صرف ہوتے ہیں، کیا ایک غریب اور مقروض قوم کے حکمرانوں کو زیب دیتا ہے کہ وہ سیکڑوں ایکڑوں پر محیط محلات میں رہیں، گورنر ہاؤسز امریکا کے وائٹ ہاؤس سے بڑے ہیں جن کی دیکھ بھال پر بھی کروڑوں روپے صرف ہوتے ہیں اور بوجھ عوام برداشت کرتی ہے، کیا 22گریڈ کے افسر کے لیے 10مرلے کا مکان کافی نہیں؟ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور قرضے سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، یقین سے کہتا ہوں اسلامی نظام نافذ ہو جائے تو ہمیں ورلڈ اور بنک آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت نہیں، جماعت اسلامی اسی مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ مالاکنڈ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 21جوڑوں کی تقریب نکاح ہوئی جنھیں امیر جماعت نے مبارک باد دی اور تحائف تقسیم کیے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بختیار مانی، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ذکر اللہ مجاہد اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی خالد وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تحسین کی اور اس کے ورکرز اور رضاکاران کے رنگ، نسل اور سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اسی مقصد کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن تشکیل دی تھی، اب اس کی تحسین عالمی سطح پر کی جا رہی ہے۔

امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر ملک میں اسلامی فلاحی معاشرہ کی بنیاد رکھے گی، ہم نوجوانوں کے لیے ہر ضلع کی سطح پر منتخب یوتھ اسمبلی بنائیں گے جہاں ان کے مسائل اور حل ڈسکس ہوں گے، ضلعی سطح پر یوتھ بنک قائم کیے جائیں گے جہاں نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے، یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی آبادی کا 65فیصد ہیں، جماعت اسلامی ان کی اسمبلیوں میں بھرپور نمائندگی چاہتی ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ آبادی پر مشتمل سب سے اہم علاقہ ہے، مگر اسے مسلسل نظرانداز کیا گیا، یہاں وعدوں کے باوجود صنعتی زون بنا نہ ہی مالاکنڈ کو سی پیک سے اس کا حصہ ملا، مالاکنڈ ڈویژن کے عوام سے جو دھوکے ہوئے، اقتدار میں آ کر ان کا ازالہ کریں گے اور علاقہ کو سیاحت، ترقی و خوشحالی کا مرکز بنائیں گے۔ 

امیر جماعت نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج 24کروڑ عوام بدامنی، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے بدترین مسائل سے دوچار ہے۔ 85فیصد افراد کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، دو کروڑ لوگ یرقان جیسے موذی مرض کا شکار ہیں، نوجوان مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہا ہے، 300نوجوان اسی کشمکش سمندر میں ڈوب گئے، ان کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلطان قوم کا وارث ہوتا ہے، ہمارے ہاں حکمرانوں نے قوم کو لوٹا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدگان کے نام پر آئی ہوئی رقم کا شفاف آڈٹ کیا جائے، حکومت آئی پی پیز اور آئی ایم ایف سے معاہدوں پر نظرثانی کرے، بجلی، پٹرول، گیس اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف تحریک بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورت حال کے خلاف تحریک کے