سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے۔ملک میں کبھی روٹی،کپڑا مکان،کے نعرے پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے امیر العظیم
1سال پہلے
لاہور23 جولائی 2023ء
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے۔ملک میں کبھی روٹی،کپڑا مکان،کے نعرے پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے لیکن عوام فاقوں پر مجبور کبھی قرض اتاروملک سنوارو کے نام پر اقتدار حاسل کیا جاتا ہے اور اقتدار کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ملکی قرضے ختم نہیں ہوئے بلکہ قرضے تین گنابڑھ گئے ہیں پھر ریاست مدینہ تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے عوام کی معاشی،سماجی،اخلاقی معیار کی بلندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ حکمران طبقے کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی امانت دار،دیانت دار قیادت کی ہر سطح پر قوم تحسین کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم،کرپٹ قیادتوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تا کہ ملک میں امن،ترقی،خوشحالی آسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی اور ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان کے عوام مہنگائی،بے روز گاری،بد امنی میں پس کر رہ گئے ہیں۔آج بجلی آتی نہیں لیکن بجلی کے روزانہ بڑھتے بل دیکھ کر عوام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔انہون نے کہا جماعت اسلامی خدمت کرنے والی جماعت ہے ملک میں سیلاب،کرونا وبا سمیت کوئی آفت آجائے تو جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن سب سے پہلے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کو پہنچتی ہے جبکہ حکمران طبقہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوتا ہے۔
امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور عوامی فلاح و بہبود کا محور اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔جماعت اسلامی پر قوم اعتماد کرئے انشا اللہ ہم اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام کا نفاذ کریں گے یکساں حقوق،غربت،مہنگائی،بے روزگاری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔اس موقع پرتقریب سے وقاص احمد بٹ امیدو ار صوبائی حلقہ پی پی 162،انس واحدی،سلمان ایوب،فہیم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔