News Detail Banner

پاکستانیوں کو سوچنا ہو گا کہ کن لوگوں کو آگے لایا جائے، قوم فیصلہ کرے صلاحیت اور دیانت داری کس کے پاس ہے،امانت کا حق کون ادا کر سکتا ہے۔ راشد نسیم

1سال پہلے


لاہور22 جولائی 2023ئ

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک میں میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر، پاکستان میں ظاہری شخصیت، انگریزی طوراطوار اور سیکولر خیالات کے حامل لوگوں کے لیے راستے کھلے ہیں، داڑھی والے کو آگے نہیں بڑھنے دیا جاتا اس کے لیے اقتدار میں آنے کے دروازے بندہیں، حقیقت یہ ہے کہ استعمار کے نمائندوں نے ہی ملک تباہ کیا۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں سیدھے سادھے لوگوں نے ملک کو بہترین انداز میں چلایا، سپرطاقتوں کو شکست دی اور امن و انصاف قائم کیا، افغانستان کسی کا مقروض نہیں، سادگی اور جرا ¿ت ایمانی کے حامل حکمران وہاں دنیا سے بے خطر ہو کر ترقی کی بنیادیں رکھ رہے ہیں، ایران کی مثال سب کے سامنے ہے، وہاں بھی داڑھی والے افراد ملک کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو سوچنا ہو گا کہ کن لوگوں کو آگے لایا جائے، قوم فیصلہ کرے صلاحیت اور دیانت داری کس کے پاس ہے،امانت کا حق کون ادا کر سکتا ہے۔ ان پہلوﺅں کو دیکھ کر عوام کو انتخابی پیمانے بدلنے ہوں گے، قوم بار بار ڈسی جا رہی ہے، ایک کی طرح کے چہرے کئی دہائیوں سے مسلط ہیں۔ ملک میں میرٹ کی بنیاد پر فیصلے ہوں تو ترقی و خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا۔