قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کی جا سکتی، حافظ محمد ادریس
1سال پہلے
لاہور05 جولائی 2023ئ
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے اپنی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے احباب سے کہا ہے کہ شریک حیات کی جدائی صدمے کا باعث تو ہوتی ہے، مگر قرآن کی بے حرمتی سے تو دل پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ دنیا کے سب غم اور اندوہ اس ظالمانہ و کافرانہ جرم سے لگنے والے زخموں کے مقابلے میں معمولی ہیں۔ اگر مسلمان ممالک ایمانی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے خود سویڈن سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں اور پھر جن غیر مسلم ممالک کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں ان کو بھی اس پر آمادہ کریں۔ یہ عمل اس لیے ضروری ہے کہ اس قبیح جرم کا ارتکاب کرنے والے غنڈے نے حکومت کی آشیرباد سے یہ جرم کیا ہے۔
حافظ ادریس نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلم عوام کے ساتھ انصاف پسند غیر مسلم شہری بھی احتجاج میں شریک ہیں۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ قرآن پاک دلوں کو فتح کرے گا۔