اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کریں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف
1سال پہلے
لاہور 02 جولائی 2023ء
جماعت اسلامی کا سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف سویڈن سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا اعلان
اسلام آباد میں مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کریں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف کل 3 جولائی سوموار شام 5بجے ایف سکس مر کز اسلام آباد سے سویڈن سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا اور یادداشت جمع کرائی جائے گی احتجاج مارچ کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا و دیگر مقامی قیادت کرے گی، جس میں اسلام آباد سے بڑی تعداد میں شہری شر یک ہوں گے، قیصر شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر اسلامی ممالک کی طر ح سویڈن حکومت کی اشیر باد سے رونما ہو نے والے اس واقعہ کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کہ مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی جاسکے، ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ سویڈن میں ہو نے والا واقعہ دنیا کے امن کو تباہ اور آگ لگا نے کے مترادف ہے،سویڈن یا یورپ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے آئے روز مسلمانوں کے جذ بات سے کھیلنے کے لیے کبھی قران کریم کی بے حرمتی، کبھی نبی کریم? کی توہین اور کبھی نقاب کر نے والی خواتین پر حملہ کیا جا تا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ سٹاک ہوم پولیس کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دی۔