News Detail Banner

امت مسلمہ کے جو حکمران ہیں وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں بالخصوص پاکستان جو کلمہ لا الہ اللہ کے نام پر بنا ہے یہاں کے حکمران تو کچھ بھی نہیں کر رہے راشد نسیم

1سال پہلے

لاہور  02 جولائی 2023ء

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں فرزندان توحید نے واہلیانہ انداز میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے میدان عرفات میں حاضری دی۔یک رنگی،یک لباس،یک مذہب  ہونے کا اور قرآن کو ماننے والے ہونے کا،ایک اللہ اور رسول ﷺکو ماننے والے ہونے کا ثبوت دیا۔ابھی تو خطبہ حج دینے والے کو کوئی نہیں پہنچانتا نہیں ہے لیکن وہ وقت آرہا ہے جب خطبہ حج دینے والے کو سارا عالم اسلام جانے گا حج کے پیغام میں امت مسلمہ کے لیے روح پرور اور حرارت پیدا کرنے والا پیغام ہو گا۔ایک طرف امت مسلمہ کا دل،قرآن کی توحید سے خون کے آنسو رو رہا ہے دوسری طرف صبح نوید کی خبر دے رہی ہے کہ دنیا گھبرا رہی ہے پریشان ہو رہی ہے اور جانتی ہے کہ مستقبل قرآن کا ہے دین فطرت کا ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ہے اس لیے وہ توہین آمیز واردات کر رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ اس طرح سے توہین آمیز حرکتیں کر کر کے حق کا راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن حق کا غلبہ نہیں روکا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مسجد سلمان فارسی میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔

راشد نسیم نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے جو حکمران ہیں وہ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں بالخصوص پاکستان جو کلمہ لا الہ اللہ کے نام پر بنا ہے یہاں کے حکمران تو کچھ بھی نہیں کر رہے لیکن کچھ ممالک کے لوگوں میں گرمی ہے پاکستان کی حکومت سوئی ہوئی ہے عالم اسلام کی او آئی سی ابھی تک خاموش ہے اور اب انہوں نے اجلاس طلب کیا ہے اجلاس طلب کر کے کیا کرتے ہیں کیاحسب معمول کاغذی کاروائی کریں گے؟امت مسلمہ کے مسلمانوں پر،نوجوانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونے کی استطاعت پیدا کریں،جدو جہد کریں اور ان غلام حکمرانوں سے جو مغرب کے پرور وردہ ہیں ان سے نجات پانے کے لیے جد و جہد کریں اور مستقبل اسلام اور قرآن کا ہے۔