News Detail Banner

انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے صدرونائب امیرراشد نسیم نے حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ برائے سیشن2023-26 کے لیے منتخب ہونے والی 25 ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

10مہا پہلے

لاہور27 جون 2023ئ

انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے صدرونائب امیرراشد نسیم نے حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ برائے سیشن2023-26 کے لیے منتخب ہونے والی 25 ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین کی25 نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہوئی جس میں6383 اراکین نے حصہ لیا۔ یہ انتخاب خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہر تین سال بعد عمل میں آتا ہے جس کے لیے باقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں، ناظمین حلقہ جات اورنائب ناظمین کا تقرر کیاجاتا ہے۔

راشد نسیم نے کہا کہ انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا ایک منتخب ادارہ ہے جسے مرکزی مجلس شوریٰ اپنے انتخاب کے ذریعے منتخب کرتی ہے اس الیکشن کمیشن میں صدر اور چار اراکین شامل ہوتے ہیں۔ جو چاروں صوبوں سے لئے جاتے ہیں۔ حلقہ خواتین مرکزی مجلس شوریٰ کے انتخابات کا آغاز ماہ اپریل2023 میں ہوا۔ علاقائی ناظمین انتخاب ، نائب ناظمین انتخاب(مردوخواتین) کے تقرر کے ساتھ تفصیلی انتخابی شیڈول جاری کیا گیا اور پہلے مرحلے میں خواتین نظم کی مشاورت سے عبوری حلقہ بندیاں اور اس کے بعد حتمی حلقہ بندیاں ترتیب دی گئیں۔ انتخابی لوازمے کی طباعت واشاعت، ترسیل وتقسیم کا بروقت عمل مکمل کیا گیا۔ آخری مرحلے میں حلقہ جات سے بیلٹ پیپرز کی موصولی کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوا جس میں صدر انتخابی کمیشن راشد نسیم، بلال قدرت بٹ، اخلاق احمد نے شرکت کی اور رزلٹ ترتیب میں عمران ظہور غازی اور ان کی ٹیم نے معاونت کی۔

انھوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ حلقہ خواتین کی 25نشستوں پر منتخب ہونے والی 25ارکان میںجمیلہ احمد، حمیرا طیبہ ، زبیدہ اصغر ، رخسانہ غضنفر،بشریٰ اشرف ، مریم جمیلہ ، زبیدہ جبیں ، زرافشاں فرحین ، مزمل طاہر ، فوزیہ محبوب ، ڈاکٹر وحیدہ راشد ، شازیہ سیال ، سعدیہ ذیشان ، شازیہ شیرافضل ، ندیمہ تسنیم ، جاوداں فہیم ، افشاں نوید ، اسماءسفیر،مسرت جنید ، بشریٰ مقصود ، فرح عمران ، فرحانہ اورنگزیب ، شبنم امیر ، رخسانہ تنویر، یاسمین اچکزئی شامل ہیں۔ منتخب ہونے والی خواتین میں ہر طبقہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین، جن میں ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی ، مصنف، کالم نگار ، شعبہ تدریس سے وابستہ اور سابق پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔

صوبہ سندھ سے10، صوبہ خیبرپختونخوا سے2 ،صوبہ بلوچستان سے 1 ،صوبہ پنجاب شمالی سے4 ،صوبہ پنجاب وسطی سے 4، صوبہ پنجاب جنوبی سے4 ارکان منتخب ہوئیں جو آئندہ تین سال تک اپنے علم وکتاب وسنت، دینی بصیرت ، تدبر، قوت فیصلہ اور تحریک اسلامی کے فہم اور اصابت رائے اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ حلقہ خواتین کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں گی۔