News Detail Banner

آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ کے ساتھ پاکستانی معیشت کبھی اڑان نہیں بھر سکتی۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

1سال پہلے

لاہور22 جون 2023ء

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ کے ساتھ پاکستانی معیشت کبھی اڑان نہیں بھر سکتی، اس مقصد کے لیے دور رس اور انقلابی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز منصورہ میں ”آئی ایم ایف سے نجات کیسے حاصل کریں؟“ کے موضوع پر ایک محدود مشاورتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ نشست میں فنانشل ٹیکنالوجی کے ماہرین عامر اقبال اور حبیب المظاہر کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر، مرکزی منشور کمیٹی جماعت اسلامی محمد انور گوندل، عمران ظہور غازی و دیگر نے شرکت کی۔ سفارشات میں ڈی ڈالرائزیشن، صنعت و زراعت کے فروغ، برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی وغیرہ شامل تھیں۔