عدالتوں کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے عدلیہ کا وقاربری طرح متاثرہوا اورعوام میں مایوسی بڑھی جب انصاف کی فراہمی کے ادارے ہی قابل اعتماد نہ ہوں تومسائل میں اضافہ ہوتا ہے لیاقت بلوچ
1سال پہلے
لاہور 10 جون 2023ئ
نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی بحران کا خاتمہ سیاسی پلیٹ فارم سے ہی ممکن ہے9مئی کے افسوسناک واقعہ نے حالات کوتیزی سے بدل دیا ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو بحرانوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے عدالتوں کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے عدلیہ کا وقاربری طرح متاثرہوا اورعوام میں مایوسی بڑھی جب انصاف کی فراہمی کے ادارے ہی قابل اعتماد نہ ہوں تومسائل میں اضافہ ہوتا ہے،انا کے بت کوتوڑ کرتمام ججزپرمشتمل بنچ بنایاجائے جومتنازعہ امورکوحل کرنے میں اپنا کرداراداکرے۔، قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ اب کوئی چوائس نہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے انتخابات 2023صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب امیرمیاں محمداسلم، امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،صوبائی نائب امراءڈاکٹرمبشراحمدصدیقی، حافظ تنویراحمد،قاضی محمدجمیل،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اویس اسلم مرزا،عبدالوہاب خان نیازی،محمدعثمان آکاش سمیت دیگرذمہ داران نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری عمران انور، مرکزی میڈیا کوآرڈینٹرشاہدشمسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجر،صدرنیشنل لیبرفیڈریشن شمس الرحمن سواتی،صدرتحریک محنت پاکستان خالدحسین بخاری،صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ تصورحسین کاظمی سمیت صوبے بھرسے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوارا ن اورذمہ داران کنونشن میں شریک ہوئے۔ امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے کنونشن میں صوبائی انتخابی منشوروڑن پنجاب کااعلان کیا۔صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان نے شرکاءاور میڈیا کے سامنے قومی وصوبائی امیدواران کااعلان کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگست میں سندھ،بلوچستان کی اسمبلیاں اپنا مقررہ وقت مکمل کررہی ہیں، آئین کی دی ہوئی مدت سے فراراور الیکشن کا انعقاد نہ ہونا قومی سلامتی اور آئین پاکستان کے لیے زہر قاتل ہوگا۔بروقت الیکشن کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔جماعت اسلامی اپنے نشان ترازوپرالیکشن میں بھرپورحصہ لے گی۔شریف برادران نے پنجاب کے عوام کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا پھرعمران خان کو موقع ملا انھوں نے بھی قوم کومایوسیوں کے سواکچھ نہیں دیا،جماعت اسلامی نے پنجا ب سمیت پورے پاکستان میں قوم کے سامنے دیانتدارامیدوارپیش کردیے، ہماری پہچان دیانت ہے معاشی بحران کا خاتمہ کرپشن جیسے ناسورکے خاتمے سے مشرو ط ہے مسند اقتدار پر باصلاحیت اور دیانتدار ہوگی توہمیں آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عمران سیریزکے بعد ترین سیریزبھی ناکامی سے دوچارہوگی ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے والے کبھی استحکام نہیں لاسکتے پنجاب کے مردوخواتین اور نوجوان ہمارااثاثہ اورسرمایہ ہیں ان کی قوت سے پنجاب کودوسرے صوبوں کے لیے قابل تقلیدبنائیں گے۔