ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مسلسل گرفتاری عدل و انصاف کی آفاقی قدروں کے لیے ایک تازیانہ عبرت ہے۔ڈاکٹر فرید پراچہ
1سال پہلے
لاہور 02 جون 2023ئ
نائب امیرجماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مسلسل گرفتاری عدل و انصاف کی آفاقی قدروں کے لیے ایک تازیانہ عبرت ہے۔
جامع مسجد بلال نیوگارڈن ٹاﺅن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکل گیا، اس نے اپنی شکست تسلیم کر لی، گوانتاناموبے کے قیدی بھی رہا ہو گئے، لیکن ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ 20برسوں کے بعد اپنی اسیر بہن سے ملنے والی ڈاکٹر فوزیہ کے آنسو عالمی ضمیر پر ایک دستک ہیں۔ انھوں نے ملاقات کے اہتمام اور رہائی کی کوششوں پر سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی یا پاکستانی فوری منتقلی کے لیے بھرپور کوشش کرے۔