جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے۔سراج الحق
1سال پہلے
لاہور27 مئی 2023ء
امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قائدین جماعت نے سی پی این ای (CPNE) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر ارشاد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے صحافی تنظیموں کی جدوجہد کے ساتھ ہے۔