کتب کی فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔درسی کتب کی بروقت دستیابی نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے اور اس سے تعلیمی سال متاثرہوگا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان
1سال پہلے
کتب کی فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔درسی کتب کی بروقت دستیابی نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے اور اس سے تعلیمی سال متاثرہوگا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان
لاہو05 اپریل 2023ء
نائب امیر جماعت اسلامی، ڈائریکٹر جنرل نافع پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا وبا کے بعد گزشتہ تین برس سے نیا تعلیمی سیشن اگست میں شروع ہوا جبکہ رواں برس نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر سال نئی درسی کتب کی دستیابی میں تاخیر کا سامنا رہا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق رواں برس بھی درسی کتب بالخصوص چھٹی تا آٹھویں کی دستیابی تاخیر کا شکار ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت وہ اہم شعبے ہیں جن پر حکومت سب سے کم توجہ دے رہی ہے۔ تعلیم پر عدم توجہی اور غفلت کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔ اس برس نیا تعلیمی سیشن رمضان کے مقدس مہینے میں شروع ہوا ہے۔ اس وقت بچوں کے پاس کتابیں نہیں ہیں اگر بروقت درسی کتب کی دستیابی کو یقینی نہ بنایا گیا تو والدین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ کتب کی فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔درسی کتب کی بروقت دستیابی نہ ہونے سے طلبہ کی پڑھائی ضائع ہو رہی ہے اور اس سے تعلیمی سال متاثرہوگا۔