معاشرتی اصلاحات
- نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اور دیگر فرائض ادائیگی کی ترغیب۔
- جمعۃ المبارک کی چھٹی کی بحالی۔
- مساجد، مدارس کی رجسٹریشن پر عائد ناروا پابندیوں کا خاتمہ۔
- ہر علاقہ میں اسلامی اقدار، اتحاد اُمت اور اسلامی معاشرت کے فروغ اور مصالحتی کردار ادا کرنے میں مسجد کی مرکزیت۔
- امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے لیے ادارہ کا قیام۔
- طلبہ، نوجوانوں اور خواتین کی اخلاقی تربیت کامنظم و مربوط اہتمام۔
- منشیات کے استعمال کی روک تھام اور ترک منشیات کے اداروں کا قیام۔
- جہیز اور دیگر غیر اسلامی رسوم کے خاتمے کے بعد غریب گھرانوں کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لیے شادیوں میں آسانیاں۔