مضبوط دفاع
- قومی سلامتی پالیسی سیاسی و دینی جماعتوں ، خارجہ و دفاعی اُمور کے ماہرین اور نمائندہ شخصیات کی مشاورت سے تیار کی جائے گی جس کی منظوری پارلیمنٹ دےگی۔
- پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ترقی دی جائے گی اور بیرونی و اندرونی دباؤ پر ایٹمی پروگرام بند کرنے یا ایٹمی اثاثوں سے دستبرداری کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
- پاکستان کی بری ، فضائی اور بحری افواج کو جدید ترین اسلحہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔
- سروسز چیفس کی تقرر ی سنیارٹی اور میرٹ کے اُصول پر ہو گی جس کی منظوری پارلیمنٹ دے گی۔
- کسی ملک یا بین الاقوامی ایجنسی کو پاکستان کی بری، بحری اور فضائی حدود اور خفیہ معلومات تک رسائی نہیں دی جائے گی۔