امور خارجہ اور قومی سلامتی
- آزاد، خودمختار اور باوقار خارجہ پالیسی کی تشکیل۔
- مسلم ممالک سے تعلقا ت میں فروغ اور مسلم ممالک کے مؤثر اور مضبوط بلاک کی تشکیل نو۔
- تمام ممالک، بالخصوص ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری، انصاف، پُرامن بقائے باہمی اور عدم مداخلت کی بنیاد پر تعلقات۔
- کشمیر، فلسطین، اراکان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اور دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کی بھرپور حمایت۔
- کشمیر کی بھارت سے آزادی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری، ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہوگا۔
- چین کے ساتھ تعلقات بالخصوص سی پیک کی تکمیل، خارجہ پالیسی کی اہم اساس رہے گی۔
- ہر قسم کی بیرونی مداخلت کا سدباب اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانا۔
- ایٹمی صلاحیت کا تحفظ اور پُرامن ترقیاتی مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کا فروغ۔
- تمام بین الاقوامی معاہدات پارلیمان کی توثیق سے ہوں گے۔