خوشحال اور محفوظ عورت

  • خواتین کو میٹرک تک لازمی مفت تعلیم دی جائے گی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے خواتین کومساویانہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
  • اسلامی شریعت کے مطابق خواتین کو والد اور شوہر کی جائیداد سےوراثت اور ملکیت کے حقوق دلوانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کئے جائیں گے۔
  • غیر اسلامی معاشرتی رسموں ناجائزجہیز ، قرآن سے شادی، ونی ، وٹہ سٹہ ، سورہ،کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل کا سدِ باب کیا جائے گا۔
  • پبلک سروس کے تمام اداروں میں خواتین کے لئے علیحدہ ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔
  • ماؤں اور بہنوں کو وراثت میں حصہ نہ دینے والے اُمیدواروں کے انتخابات میں حصہ لینے اور بیرون ملک سفرپر پابندی عائد کی جائے گی۔