آئینی اصلاحات
- آئین پاکستان اورملکی قوانین کے تمام اسلامی آرٹیکلز و دفعات بالخصوص ختم نبوت ؐ اور ناموس رسالت ؐ سے متعلق قوانین کا مکمل تحفظ ۔
- وفاقی پارلیمانی نظام اور منتخب با اختیار پارلیمنٹ کاتحفظ اور جمہوری روایات کا فروغ ۔
- متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات ،انتخابی اصلاحات پر مکمل عمل درآمد ،انتخابات کے شفاف ، غیر جانبدار ،منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانا۔
- عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی۔
- ہر فرد کو بنیادی حقوق کی ضمانت دینا۔ ریاستی تشدد ، ظلم و جبر کا خاتمہ ۔
- ہر طرح کی سیاسی ، معاشی ، معاشرتی کرپشن کامکمل سدباب ،حکمرانوں ، منتخب نمائندوں ، عدلیہ ، افواج اور انتظامیہ کا بلا تمیز اور بے لا گ احتساب ۔ کرپشن کے مکمل خاتمہ کے لیے مزید قانون سازی اور ٹھوس عملی اقدامات ، استثنائی اور صوابدیدی اختیارات اوربغیر آڈٹ صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ۔
- صوبوں کو حقیقی آئینی خودمختاری ، اٹھارھویں آئینی ترمیم کامؤثر نفاذ اور مزید اقدامات ۔
- بلوچستان، فاٹا و دیگر علاقوں کے عوام کی محرومیوں کے مکمل خاتمہ کے لیے ٹھوس، حقیقی اور مستقل آئینی وعملی اقدامات ۔
- صوبوں کے قدرتی وسائل میں ان کے جائز حصہ (رائلٹی ) کو یقینی بنانا۔
- اختیارات ، وسائل اور ترقیاتی فنڈز کی نچلی سطح تک عادلانہ تقسیم ۔