News Detail Banner

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین جمعہ 24 ستمبر سے گوجرانوالہ کا تین روزہ دورہ کریں گے

2سال پہلے

لاہور23 ستمبر2021ء

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور دیگر مرکزی قائدین جمعہ سے گوجرانوالہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف کے مطابق دورے کے دوران قائدینِ جماعت اسلامی، بزنس مین کمیونٹی، مقامی قائدین و کارکنان جماعت اسلامی، شعبہ خواتین، علما، وکلا، صحافی حضرات، اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ امیر جماعت مختلف پروگراموں میں شرکت اور خطاب کریں گے اور جماعت اسلامی کی دعوت اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔