News Detail Banner

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی سربراہی میں جماعت اسلامی کا 5رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سے پیر 28اگست کو اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

7مہا پہلے

لاہور27 اگست 2023ء

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی سربراہی میں جماعت اسلامی کا 5رکنی وفد چیف الیکشن کمشنر سے پیر 28اگست کو اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر کی دعوت پر وفد تشکیل دیا ہے۔ وفد میں نائب امرا جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا شامل ہیں۔ ملاقات میں حلقہ بندیوں، الیکشن شیڈول، انتخابی امور، صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔