ظالمانہ معاشرتی رسموں سے تحفظ

خواتین کے وقار، رضامندی اور بنیادی حقوق کے خلاف کسی معاشرتی رسم کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ جماعتِ اسلامی جبری شادی، ونی یا سوارہ، قرآن سے نکاح، خواتین کی خرید و فروخت، جہیز کے نام پر جبر اور نام نہاد غیرت کے نام پر قتل جیسے مظالم کے خاتمے کے لیے سخت قانونی اور سماجی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ روایت یا رسم ظلم کا جواز نہیں بن سکتی۔ خاندانی اور معاشرتی زندگی کو رضامندی، عدل، ذمہ داری اور اسلامی و قانونی تحفظات کی بنیاد پر استوار ہونا چاہیے۔