ہمارا تعارف
ارکان جماعت کی دعوت اور مولانا کے لٹریچر کی پھیلاؤ کے ذریعے خواتین بھی اس تحریک کی دعوت سے متاثر ہوتی گئیں چراغ سے چراغ چلتا گیا یہاں تک کہ 15 فروری 1948 کو اچھرا لاہور میں ڈیڑھ سو نمائندہ خواتین کا اجتماع منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے فیصلے کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا قیام عمل میں لایا گیا اور امیر جماعت سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے رکن جماعت محترمہ حمیدہ بیگم کو حلقہ خواتین کی پہلی قیمہ مقرر کیا اجتماع میں موجود خواتین نے مولانا مودودی ؒ کی اس ہدایت کو ہرزِ جا ں بنا لیا کہ" اگر دین قبول ہے تو سچے دل سے اس کی پیروی کرو ۔ادھورے نہیں بلکہ پورے دین کو اپناؤ اپنی گودوں اور گھروں کو مسلمان بناؤ تاکہ ان میں ایک مسلمان نسل پروان چڑھ سکے اس دن سے لے کر آج کے دن تک حلقہ خواتین اللہ کے دین کی دعوت اللہ کی بندیوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے نسل در نسل ہدایت کا سفر جاری ہے دعوت حق کی اس روا ںکشتی کا ہر کوئی حسب سطح چپو چلا کر اگلےکے حوالے کرتا ہے آپا حمیدہ سے بیگم سے لے کر ڈاکٹر حمیرہ طارق تک قیادت نے کارکن خواتین کو اپنے جلومیں لے کر پاکستان کے چپے چپے پر حق کی شمعوں کو جلایا شہر ہوں یا دیہات تعلیم یافتہ طبقہ ہو یا ناخواندہ گھریلو خواتین ہوں یا ورکنگ وومن ایوان سیاست ہو یا خدمت خلق کا وسیع میدان حلقہ خواتین کی کارکن بہنیں حیا کی پوری پاسداری کے ساتھ ہر جگہ فریضہ اقامہ سے دین میں مصروف نظر اتی ہیں۔