ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی مہارتیں
بنو قابل

الخدمت فاؤنڈیشن کا منصوبہ "بنو قابل" وسیع پیمانے پر ہنر سکھانے کا ایک ایسا پروگرام ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو مارکیٹ کے رجحان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بہرہ مندکرنا ہے۔ مفت آئی ٹی تعلیم سے شروع ہونے والا یہ سفر اب ملک بھر میں پھیل چکا ہے، جو ڈیجیٹل اسکلز، جدید ٹیکنالوجیز اور باعزت روزگار کے حصول کے لیے مسلسل نئے راستے ہموار کر رہا ہے۔ Explore Z-Connect Join Z-Connect
حصولِ علم سے باعزت روزگار تک
ٹیکنالوجی اسکلز :
ویب ڈویلپمنٹ، سافٹ ویئر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، ای کامرس، گرافک ڈیزائننگ اور دیگر ڈیجیٹل شعبے۔
پیشہ ورانہ صلاحیتیں:
ملازمت اور فری لانسنگ مارکیٹ کے بدلتے تقاضوں کے عین مطابق عملی و پیشہ ورانہ تربیت۔
جدت اور اختراع :
ہیکاتھونز، انکیوبیشن سینٹرز اور سیکھنے کے عمل سے آگے بڑھ کر عملی منصوبے اور مصنوعات تیار کرنے کے مواقع۔
معاشی خود مختاری :
نوجوانوں کو باوقار ملازمت، فری لانسنگ، ذاتی کاروبار کے آغاز اور اعلیٰ تعلیم کے لیے تیار کرنا۔
پروگرام کے نمایاں اثرات: ایک نظر میں
- +1.6Mتصدیق شدہ رجسٹریشنز (اور یہ سلسلہ جاری ہے)
- +80Kفارغ التحصیل طلبہ (گریجویٹس)
- +200تربیتی مراکز
- +200شہراور علاقہ جات
- +30مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کورسز