ایذا رسانی اور ہراسمنٹ سے تحفظ

خواتین کو تعلیم، ملازمت اور معاشرتی زندگی میں ایسے محفوظ ماحول کا حق حاصل ہے جہاں انہیں ہراسانی، دھمکی، استحصال یا دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جماعتِ اسلامی ملازمت کی جگہوں پر ہراسانی کے خلاف قوانین کے مؤثر نفاذ چاہتی ہے۔ قابلِ اعتماد شکایتی نظام کے   نتیجے  میں بروقت شفاف تحقیقات اور ثابت شدہ مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ سرکاری اور نجی اداروں پر لازم ہے کہ وہ خواتین کے لیے ایسا باوقار، محفوظ اور خاندانی ضروریات سے ہم آہنگ ماحول فراہم کریں جہاں وہ شرعی اصولوں میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔