احسان نہیں، حق اور مواقع

پاکستان کے نوجوانوں کو ایک ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں غربت، علاقائی یا سیاسی تفریق ہونے کی وجہ سے صلاحیت ضائع نہ ہو۔ نوجوانوں کو اپنی اقدار اور ترقی، اپنے وطن اور دیگر ممالک میں مواقع، یا عوامی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ کامیابی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ہمارے یوتھ ایجنڈے کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:
- سب کے لیے معیاری اور آسان تعلیم
- مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر
- نئے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کی سرپرستی
- کھیل اور صحت مند تفریح
- سستا اور ہر ایک کی پہنچ میں ڈیجیٹل انٹرنیٹ
- طلبہ نمائندگی اور سماجی سرگرمیوں میں شمولیت
- مضبوط عوامی جمہوری نظام
- باعزت روزگار
- منشیات اور منفی سماجی دباؤ سے تحفظ
- نوجوان مرد و خواتین کے لیے یکساں مواقع
- تعلیم سے باوقاراور سود مند کاروبار کے راستے ہموار کرنا