وراثت، ملکیت اور معاشی حقوق

اسلام نے خواتین کو وراثت، ملکیت اور اپنے مال پر آزادانہ تصرف کے واضح حقوق دیے ہیں، لیکن پاکستان میں آج بھی بہت سی خواتین سماجی دباؤ اور خاندانی رویوں کے باعث ان حقوق سے محروم رہتی ہیں۔ جماعتِ اسلامی اس امر کی حامی ہے کہ بیٹی، بہن، بیوی اور ماں کو اس کا شرعی و قانونی حقِ وراثت بلا تاخیر اور بلا جبر دیا جائے۔ خواتین کو دانستہ طور پر وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی ہونی چاہیے اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں عوامی عہدوں کے لیے اہلیت بھی متاثر ہونی چاہیے۔چاہتختم