چوہدری محمد اسلم سلیمی
سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

چوہدری محمد اسلم سلیمی تہیں 30 جون 1933ء کو برج کلاں ضلع قصور ( پنجاب ) میں پیدا ہوئے ۔ چوہدی محمد اسلم سلیمی لاء گر یجو یٹ تھے۔ پنجاب یونیورسٹی سے 1957ء میں ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا۔ 1973ء میں انہوں نے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی ۔ اس سے قبل 1972ء میں ٹیکسیشن اور لیبر لاز میں ڈپلومہ بھی کیا ۔ وہ عربی اور فارسی زبان سے بھی آگاہی رکھتے ہیں جبکہ تفسیر میں خصوصی کورس بھی کیا۔ وہ 1961ء میں مغربی پاکستان ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ بنے اور چند سال پریکٹس کی۔
اسلم سلیمی 1963ء میں قصور شھر میں جماعت اسلامی پاکستان کے رکن بنے ۔ اس کے بعد 1964 ء سے دسمبر 1965 ء تک سب ڈویژن قصور کے علاقائی نظم کے امیر کی ذمہ داری ادا کی اور پھر جماعت کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔
1966 ء سے 1970 ء تک مغربی پاکستان میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل رہے۔ 1970ء سے 1987 ء تک جماعت اسلامی پاکستان کے نائب قیم (ڈپٹی سیکرٹری جنرل ) اور 1987ء سے 1993 ء تک قیم (سیکرٹری جنرل ) رہے۔ بعد ازاں 1993ء میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر بنائے گئے ۔
اسلامک پبلیکیشنز لمیٹڈ کمپنی کے 1978ء سے ڈائریکٹر چلے آرہے تھے۔اس کے علاوہ ادارہ معارف اسلامی منصورہ کے نائب صدر کی ذمہ داری پر فائز رہے ۔ ویمن کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کے ایڈ وائز اور مجلس شوری کی قانونی معاونت کمیٹی کے صدر بھی ر ہے ۔
اپنی مادری زبان پنجابی کے علاوہ اردو، انگریزی، عربی اور فارسی جانتے ہیں اور گفتگو کر سکتے تھے ۔
چوہدری محمد اسلم سلیمی بیرون ملک خصوصا سعودی عرب، کویت ، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، یمن، ایران ، افغانستان، لیبیا، برطانیہ، امریکہ، ترکی اور کینیڈا کے دورے کر چکے تھے ۔
چوہدری اسلم سلیمی نے کئی بار قائم مقام امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی ذمے داری بھی سنبھالی تھی۔
بانیٔ جماعتِ اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی صاحب 92 سال کی عمر میں علالت کے بعد 2004 میں انتقال کر گئے۔ اللہ رب العالمین ان کی خدمات و حسنات کو قبول فرمائے۔ آمین