آئندہ دوسال میں 2 ملین نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیرجماعت اسلامی کا مقامی ہوٹل میں ’’ ڈیجیٹل پاکستان مشاورتی سیشن‘‘ سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام کا دائرہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے ۔ہم آئندہ دوسال میں ہم2 ملین نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دیں گے ۔ان طلبا کو نہ صرف آئی ٹی ٹی کی تعلیم دیں گے بلکہ ان کیلئے روزگارکا بھی بندوبست کررہے ہیں ۔نوجوانوں کو مایوس ہونے یا ملک چھوڑکر جانے کی ضرورت نہیں ۔اپنی صلاحیتوں کو آئی ٹی کے شعبے میںاستعمال کرتے ہوئے اپنی تقدیرکو بدل دیں ۔یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں ’’ بنو قابل پروگرام کے تحت ڈیجیٹل پاکستان مشاورتی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکریٹری توفیق الدین صدیقی ، چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ ،رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی ،سی ای او بنو قابل پروگرام پاکستان شاہد اقبال ،ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام کراچی فاروق کملانی بھی موجود تھے ۔ سیشن میں جہاں آرائ ،ضہیب خان ،امین الرحمن ،اعظم مغل ،نعیم خانانی ،اویس حبیب خان ،حسن اظہر خان ،زاہد چھیپا ،ریاض جوئیہ سمیت 50 سے زائد اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پرالخدمت کی جانب سے بینکنگ ( فائنانشل )ہیلتھ ،مینوفیکچرنگ ،آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کے 10اداروں کے ساتھ ایم او MOU)) یو سائن کیے گئے ۔الخدمت اوراداروں کے سربراہان نے ایم او یو MOU)) پر دستخط کیے اور دستاویز کا تبادلہ کیا ۔ معاہدے کے مطابق کمپنیاں بنو قابل کے طلبائ کو جابز ،انٹرن شپ اورمنٹور شپ کے ساتھ پروگرام میں مستقل بنیادوں پر بہتری کے حوالے سے ایڈوائزی بورڈ کی سپورٹ فراہم کریں گی جبکہ الخدمت ان کمپنیز کو ضرورت کے مطابق ہنرمند طلبہ وطالبات فراہم کرے گی ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں باصلاحیت ہیں ،پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔پہلی بار جب ہم نے یہ پروگرام شروع کیا تو ہمیں یقین نہیں تھا کہ یہ پروگرام اتنا مقبول ہو گا کہ اس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی ۔یہ پروگرام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوم کے ایشوزپر سیاست نہیں ہوتی ،اگر قوم کے ایشوز پر سیاست ہو تو مسائل ختم ہو جائیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت زندگی کے آٹھ شعبوں میں کام کر رہی ہے ۔اس کی اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں شہر کے سب سے بڑے ہسپتال سے بھی کم نرخ لیے جاتے ہیں ۔موجود ہ دور ڈیجیٹل دور ہے ،بنو قابل پروگرام میں وہ کورسز ڈیزائن کیے گئے ہیں جو آج کی ضرورت ہیں ۔ملک میں زراعت کے شعبے میں بھی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے ،اس شعبے میں ویلیو ایڈیشن ہو اور مائیکرو فائنانسنگ کی جائے تو یہ شعبہ بہت آگے جا سکتا ہے ۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے سیشن میں موجود اداروں کے سربراہان سے کہا کہ اگر وہ تعاون کریں تو ہم اس پروگرام کو بہت آگے لے جاسکتے ہیں ۔نوجوانوں کو آئی ٹی سیکٹر آگے لائیں گے۔انہیں اسپانسر کریں گے توآئی ٹی ایکسپورٹ بڑھے گی اورملکی معیشت کو مستحکم ہو گی ۔ اس موقع پر سی ای اوبنو قابل پاکستان شاید اقبال نے الخدمت بنو قابل پروگرام میں ملک بھر کے نوجوانوں کی دلچسپی وشمولیت اور اس پروگرام سے ملکی معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ حافظ نعیم الرحمن کا وژن تھا کہ نوجوانواں کو مایوسی سے نکالا جائے اور انہیں آئی ٹی کے مفت تعلیم دی جائے ،آج الحمد للہ اس پروگرام سے کورسز کرکے کئی لاکھ نوجوانوں کاروزگار کمارہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بنو قابل اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو موبائل رپیئر نگ ،ایڈوانس ٹیلرنگ ،لیپ ٹاپ رپیئرنگ جیسے کورسز کروا کے انہیں ہنر مند بنا یا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے سربراہان نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اور بنو قابل پروگرام کی اہمیت کو تسلیم کیا اور کہا کہ ملک میں روایتی نظام تعلیم کے برعکس اسکل بیسڈ لرننگ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بنو قابل سے شروع ہونے والے نئے اسٹارٹ اپس کیلئے ابتدائی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے الخدمت کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ۔