پٹرولیم لیوی احتجاج کے تیسرے مرحلے کا آغاز، ملک بھر میں دھرنے اور مظاہرے
جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور، کراچی، پشاورو دیگر شہروں میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک کے تمام اضلاع میں پٹرولیم لیوی کے خلاف مظاہرے اور دھرنے منعقد ہوئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں ہونے والے مظاہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی اور حکومت سے لیوی بھتہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سامنے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ کراچی میں ضلعی امیر منعم ظفر کی قیادت میں بڑا مظاہرہ ہوا۔ پشاور ، اسلام آباد؍راولپنڈی، کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں ہونے والے مظاہروں سے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے خطاب کیا۔ امیر پنجاب وسطی سید ذیشان اختر نے بہاولپور میں مظاہرہ کی قیادت اور دھرنا میں شرکت کی۔ امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات میں مظاہرین سے خطاب کیا، امیر ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ، قیم ضلع رانا عمر صدیق و دیگر ذمہ داران شریک تھے۔ فیصل آباد سٹی میں امیر نائب امیر صوبہ نصر اللہ گورایہ نے مظاہرہ میں شرکت کی، امیر ضلع محبوب الزماں بٹ و دیگر ذمہ داران بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد میں چھ مقامات پر دھرنے دیے گئے اور مظاہرے ہوئے۔ ملتان میں ہونے والے مظاہرے سے نائب امیر جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی نے خطاب کیا۔فیصل آباد غربی میںنائب امیر صوبہ رانا عبد الوحید خان، امیر ضلع سردار عثمان علی ایڈووکیٹ و دیگر ذمہ داران مظاہرین سے خطاب کیا۔ شیخوپورہ میں امیر ضلع زاہد عمران کروٹانہ، قیم ضلع انجینئر علی احمد، ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ قیصر مختار ہاشمی، امیر شہر سید احمد نثار اور امیر زون مریدکے سرفراز ریحان مظاہر میں شریک ہوئے۔امیر ضلع سرگودھا اویس قاسم تلہ اور نائب امیر ضلع ڈاکٹر فضل الہی اعوان نے سرگودھا میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا۔جڑانوالہ میں ہونے والے مظاہرے میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل باسم سعید، امیر ضلع ڈاکٹر سعید احمد و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ساہیوال میںامیر ضلع طیب محمود بلوچ نے دھرنا میں شرکت کی۔خوشاب، چشتیاں، وہاڑی، خانیوال ، مظفر گڑھ، ڈی جی خان میں بھی دھرنے دیے گئے۔
اٹک میں سیکرٹری جنرل پنجاب شمالی اقبال خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا۔واہ کینٹ میں صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محمد وقاص خان نے ٹیکسلا چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔پاکپتن میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں رحمت اللہ وٹو نے دھرنے میں شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔لاڑکانہ اور بدین میں بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔جیکب آباد میں امیر ضلع محمد ابوبکر سومرو نے احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔کندھ کوٹ اور ٹنڈوالہ یار، دادو، قمبرش میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنے دیے گئے۔میرپورخاص میں امیر ضلع حافظ سلمان خالد ، امیر شہر شکیل احمد فہیم و دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جامشورو میں امیر ضلع جامشورو مولانا محمد عمر نے خطاب کیا۔
مٹھی میں عبدالماجد اور میر محمد نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ ٹھٹھہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا سے امیر ضلع ٹھٹھہ ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں اور جنرل سیکریٹری عبداللہ آدم گندرو نے خطاب کیا۔سکھر میں پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ نصیرآباد بلوچستان میں امیر ضلع بشیر احمد ماندائی کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔
پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کے تحت پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ اور خیبر سمیت مختلف اضلاع میں مظاہرے اور دھرنے ہوئے۔ پشاور میں امیر ضلع بحراللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا، جبکہ مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع اور ضلعی امیر غلام رسول نے کی۔ نوشہرہ کے شوبرا چوک میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر خالد وقاص اور ضلعی امیر حاجی عنایت الرحمن کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ 
صوابی کے امن چوک میں ضلعی امیر مفتی مراد احمد، نائب امیر سعید زادہ یوسفزئی اور واجد علی شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ضلع خیبر میں صوبائی نائب امیر میاں صہیب الدین کاکاخیل اور ضلعی امیر شاہ فیصل آفریدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جبکہ چارسدہ کے فاروق اعظم چوک میں ضلعی امیر شاہ حسین ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ احتجاجی دھرنوں، ریلیوں اور جلسوں سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع، بحراللہ خان ایڈووکیٹ، میاں صہیب الدین کاکاخیل، خالد وقاص مفتی مراد احمد ,شاہ حسین ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ دیر بالا میںاحتجاجی مظاہرے سے امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ نے خطاب کیا۔ چترال لوئر میں امیر ضلع وجیہ الدین کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔