لیوی کے خاتمے پر جماعت اسلامی ، حکومتی کمیٹی کے مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، لیاقت بلوچ
اسحاق ڈار اور احسن اقبال کا قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان سے رابطہ، مذاکراتی اجلاس کے انعقاد سے آگاہ کر دیا

لاہور: 31 اکتوبر 2026ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے آگاہ کیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے انہیں پیغام دیا ہے کہ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے۔ اسی طرح وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیوی پر مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا بنیادی مقصد پیٹرولیم لیوی کا بتدریج خاتمہ اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اپنا مؤقف مذاکرات میں پیش کرے گی۔