امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا گجرات بنو قابل کی گریجویشن تقریب میں شرکت و خطاب

1 منٹ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے گجرات میں الخدمت کے زیرِ اہتمام منعقدہ بنو قابل گریجویشن تقریب سے خطاب کیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے مفت ٹیکنیکل اور کمپیوٹر کورسز مکمل کرنے پر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

تقریب کے دوران حافظ نعیم الرحمن نے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی، انہیں کورسز کی تکمیل پر مبارک باد دی، مستقبل میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد اور لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمن نے معیاری تعلیم اور جدید آئی ٹی مہارتوں تک نوجوانوں کی رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کے تعلیمی نظام میں بہتری اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

تقریب سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع گجرات انصر دھول ایڈووکیٹ، صدر الخدمت شمالی پنجاب محمد رضوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔