حافظ نعیم الرحمٰن کا ڈی آئی خان چیک پوسٹ دھماکہ کی مذمت، اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس، کسٹمز ایف بی آر اور ایکسائز اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ انھوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔