جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امراء کے معتمد خاص(سیکریٹری) محمد ابرار انتقال کرگئے۔

محمد ابرار کی وفات پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن و دیگر قائدین کا اظہار تعزیت

2 منٹ
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امراء کے معتمد خاص( سیکریٹری) محمد ابرار
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امراء کے معتمد خاص( سیکریٹری) محمد ابرار

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امراء کے معتمد خاص ( سیکریٹری) محمد ابرار کو سپرد خاک کردیا گیا، وہ منگل کی صبح لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امراء جماعت پاکستان کے معتمد محمد ابرار کے انتقال پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو منصورہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ شیخ القزآن والحدیث مولانا عبدالمالک نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری  اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی کے مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا الدین انصاری، جنرل سیکرٹری لاہور اظہر بلال، سابق امیر لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد ، سابق اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب سید احسان اللہ وقاص، چودھری محمد شوکت،ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی ، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی، سمیت جماعت اسلامی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عزیز و اقارب  نے شرکت کی۔

محمد ابرار کی وفات پر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، پروفیسر محمد ابراہیم، میاں محد  اسلم، ڈاکٹر عطا الرحمٰن، وقاص انجم جعفری، شیخ عثمان فاروق، مولانا عبدالحق ہاشمی، ممتاز حسین سہتو، رسل خان بابر، دیگر مرکزی قائدین ، الخدمت پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ، ڈپٹی سیکریٹریز ثمینہ سعید ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور دیگر  بھی نے اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی ہے۔ 

محمد ابرار یکم جون 1954ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے ، انھوں نے 1975ء سے 1980ء تک جماعت اسلامی پنجاب میں تنظیمی سرگرمیاں انجام دیں۔ وہ 1980ء سے 1984ء تک جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم شعبہ تنظیم رہے، جس کے بعد وہ  1984 سے 2020ء تک مسلسل امراء  جماعت پاکستان کے سیکرٹری رہے ۔ میاں طفیل محمدؒ کے دور امارت 1984ء تا 1987ء ، قاضی حسین احمدؒ  1987ء تا 2009ء ، سید منور حسنؒ 2009ء تا 2014ء اور سراج الحق کے دور امارت میں 2014ء سے 2020ء تک سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ۔

منگل کے روز 72 برس کی عمر میں وہ انتقال کر گئے۔ محمد ابرار مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔