
ملک بھر میں ظلم کے خلاف مظاہرے جاری و ساری
پیٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک
جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، غیر منصفانہ ٹیکسوں سے نجات اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ریلیف دلانے کے لیے بھرپور اور متحد آواز بلند کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی عوام کے معاشی حقوق اور انصاف پر مبنی معاشی نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوامی مشکلات کے خلاف آواز بلند کرنے اور حکومت سے پیٹرولیم لیوی کے ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک بھر کے عوام سے پرامن طور پر اس جدوجہد کا حصہ بننے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی





















