Jamaat-e-Islami Pakistan |

سیدوقاص جعفری نائب قیم

  1. سیدوقاص جعفری  کے آبا واجداد نے  ایران کے راستے برصغیرہجرت کی ۔آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام جعفر صادقؒ سے جاملتاہے۔

    1947 میں ان کے خاندان نے مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے ضلع میانوالی کو اپنا مستقل مسکن بنایا ۔

    1۔    وقاص جعفری 2مارچ1970ءلاہور میں پیدا ہوئے۔بچپن کا زیادہ عرصہ دریائے سندھ کے کنارے کالاباغ میں گذارا اور پرائمری  سے ہائی کلاسز تک تعلیم ماڑی انڈس (کالاباغ )سے ہی حاصل کی تاہم تعلیم کے ابتدائی چند درجے لاہور سے بھی پاس کیے ۔ اس کے بعد  انٹرمیڈیٹ ،بی اے  گورنمنٹ کالج میانوالی سے  پاس کیے۔۔

    2۔   1984میں گورنمنٹ کالج میانوالی  میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعارف ہوا اور 1986ء سے 1998تک جمعیت کے رکن رہے۔1988-89ءتک اسلامی جمعیت طلبہ ضلع میانوالی  اور1990-92تک ضلع ملتان کے ناظم رہے۔

    3۔        1993-94تک اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم رہےاور1994-95میں معتمد عام کی ذمہ داری ادا کی۔

    4۔        1995سے 1998تک تین سال  اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی منتخب کیے گئے۔

    5۔    (1992-95)میں ملتان یونیورسٹی سے ایم اے انگلش ، (1995-98)پنجاب یونیورسٹی سے ایم  اے ایجوکیشن اور (2000-01)میں پنجاب یونیورسٹی سے ہی ایم اے  اسلامیات کی ڈگری حاصل کی۔جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم فِل زیرتکمیل ہے۔

    6۔   1998میں جماعت اسلامی پاکستان کی رکنیت کا حلف اٹھایا اور پھر2003ء سے 0920ء تک جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل رہے۔2009-11تک نائب امیر صوبہ پنجاب کی ذمہ داری پر فائز رہے ۔

    7۔       2014سے تاحال ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ہیں جبکہ حلقہ احباب  اسلامی جمعیت طلبہ کے  بھی صدر ہیں۔اس کے علاوہ   کمیٹی  برائے تربیتی امور کے سیکرٹری جنرل کی خدمات بھی  سرانجام دے رہے ہیں۔

    آپ امریکہ ،برطانیہ ،آسٹریلیا،جاپان،ناروے سویڈن ،ڈنمارک، سپین کینیڈا،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، ترکی ، ملائشیا ،سری لنکا،انڈیا اور ایران کے دورے کرچکے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس