Jamaat-e-Islami Pakistan |

حافظ ساجد انور نائب قیم

  1. حافظ ساجد انور10اکتوبر1979کوکراچی میں پیدا ہوئے ۔آبائی تعلق صوبہ خیبر کے مشہو رگاؤں مانکی شریف سے ہے۔ میٹرک تک تعلیم اور حفظ القرآن الکریم کراچی ہی میں کیا اس کے بعد کراچی کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ حنیفیہ میں درجہ ثالثہ تک کی تعلیم حاصل کی۔ حافظ ساجدصاحب ابتدا سے ہی دینی مدارس کی ملک گیر تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ سے وابستہ رہے۔ آپ بچوں کے رسالہ بزم قرآن کراچی اور پھر پشاور کے مدیر رہے ۔ تنظیم بزم قرآن کی بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔
    جمعیت طلبہ عربیہ کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں مختلف مدارس میں منتقلی ہوتی رہی۔ آپ نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ، جامعہ تعلیم القرآن والسنہ گنج پشاور ، جامعہ امداد العلوم پشاور اور جامعہ عربیہ حدیقة العلوم پشاور اور جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان میں تعلیم حاصل کی۔دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی جاری رکھی اور اس وقت PHD کے آخری مراحل میں ہیں۔
    دوران تعلیم امین جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ خیبر، امین عام اور منتظم اعلیٰ کی ذمہ داری تین سال تک ادا کی۔

     جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی ذمہ داری کے دوران اور بعدمیں بھی آپ نے متعدد ممالک سعودی عرب، کویت، ملائشیا، جاپان، قطر،ایران، لیبیا ،افریقہ،مصر،سری لنکا اور افغانستان کے دعوتی و تبلیغی دورے کئے۔
    جمعیت طلبہ عربیہ سے فراغت کے بعد آپ نے تفہیم الاسلام فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ۔

    2008ءمیں آپ کی نائب امیر ضلع نوشہرہ کی ذمہ داری لگا ئی گئی۔

     جولائی 2008ءکو جماعت اسلامی پاکستان کے تعلیمی پراجیکٹ مسجدمکتب اسکیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ذمہ داری لگی۔

    مئی 2010ءسے نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی لاہور، نائب مہتمم جامعہ مرکزعلوم اسلامیہ منصورہ اور نائب ناظم اعلیٰ رابطۃ المدارس الاسلامیہ کی ذمہ داری بھی اداکررہے ہیں۔

    ہلال سرٹیفیکیشن بورڈ ،ملائشین حکومت کی نمائندگی میں کام کررہاہے۔ جس کے تحت اشیاء خوردو نوش وغیرہ کے لئے حلال سرٹیفیکیشن کی جاتی ہے ۔ حافظ ساجد انور اور ہلال ایگزیکٹو بورڈ کے سیکرٹری  اور شریعہ آڈیٹرکے فرائض سرانجام دیتے  ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس