Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

اسلام نے سب سے زیادہ عورت کو حقوق اورعزت واحترام سے نوازا ہے،عائشہ ظہیر


جیکب آباد(نامہ نگار)16 اگست 2020 جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے تحت عالمی حجاب مہم کے سلسلے میں مقامی ہال میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ مہمان خصوصی صوبائی ذمہ دارعائشہ ظہیر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام انسانوں کو ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتا ہے، حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ : جس معاشرے سے حیا آٹھ جاتی ہے اس معاشرے طاعون کے وبا پھیل جاتے ہیں،ھر مذہب کا کوئی نہ کوئی وصف رہا ہے اور اسلام کا امتیازی وصف حیاہے اسلام کا نظام عفت وعظمت نہ صرف عورتوں بلکہ پورے معاشرے کی بقااور حفاظت کے لیے ہے اسلام دونوں صنفوں غض بصراور حجاب کا واضح حکم دیا ہے کیونکہ اس کی پاسداری کے بغیر معاشرے کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا ہے۔ آج موٹروے و مروہ واقعات سمیت جو معاشرے میں فساد ہے اس کی واحد وجہ حکومتی سطح پر بے حیائی وبے حجابی کا فروغ اوراسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنا ہے۔اسلام نے سب سے زیادہ عورت کو حقوق اورعزت واحترام سے نوازاہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس