Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ موٹر وے کے خلاف عوامی احتجاجی دھرنا 17 ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ہوگا،محمد جاوید قصوری


16ستمبر 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتما م سانحہ موٹر وے کے خلاف 17ستمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ایک عظیم الشان اور فقید المثال عوامی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔پر امن احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری اور دیگر قائدین خطاب کریں۔ہمارا احتجاجی عوامی دھرنا پر امن ہو گا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، مردو خواتین بھر پور شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز مال روڈ پر انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کارکنان اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کئی دن گزر چکے ہیں مگر ابھی تک تمام ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا جوکہ انتظامیہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جو کہ ایک ناکام حکومت ہے، اس نے پورے صوبے کا ستیاناس کردیا ہے۔ عوام کی عزت، جان مال سب غیر محفوظ ہیں۔ جنسی درندوں کی پھانسی کی سزا کے حق میں جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی مگر بد قسمتی سے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت کی۔ آج وہی لوگ مگر مچھ کی طرح قوم کے سامنے آ نسو بہاکر قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کی وہ موٹر وے اور رنگ روڈ جس کو عوام محفوظ تصور کرتے تھے، اس پر ایسا واقعہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ آج کا عوامی احتجاجی دھرنا موجودہ بے حس اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا۔ حکمرانوں کے سارے کے سارے منصوبے محض کاغذی اور ہوا میں بڑھکیں مارنے کے سوا کچھ نہیں۔ ملک کے اندر صرف اور صرف جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتی ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس