Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہلیان لاہور جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے 17ستمبر کو باہر نکلیں،محمد جاوید قصوری


لاہور ( )15 ستمبر 2020 امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ لاہور اور پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے لرزہ خیز واقعے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر 17ستمبر کو عظیم الشان عوامی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اہلیان لاہور حکومت کی بے حسی اور عام آدمی کی عزت و جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے باہر نکلیں۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بد امنی اورلاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔ لاہور موٹر وے اور تونسہ میں خواتین کی بے حرمتی، صوبائی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا کھلا ثبوت ہے۔ حکمران اگر عوام کو امن و انصاف اور تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں بر سر اقتدار رہنے کا بھی کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر جیسے شہر کی سڑکیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں۔ وزیر مواصلات اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کے لیے ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ فوری استعفیٰ دیں۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کیس کا ٹرائل سپیڈی ہونا چاہیے تاکہ کوئی شخص دوبارہ اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ کرے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک میں جاری فرسودہ نظام میں موجودہ سقم سے فائدہ اٹھا کر مجرمان بچ نکلتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی سزاؤں کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے یہ خواتین کی عفت و عصمت کا تحفظ، معاشرے میں اصلاح اور جرائم کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ اسلامی نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل اور تحفظ کا ضامن ہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس