Jamaat-e-Islami Pakistan |

بچوں اور خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسیاں دی جائیں،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


لاہور(      ) 15 ستمبر 2020 امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرمان کو سرعام پھانسیاں دی جائیں۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے واقعات کی مکمل روک تھام کیلئے جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنانا اب انتہائی ناگزیر ہوگیا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور جنسی تشدد کے واقعات اور موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعہ کے خلاف 17 ستمبر کو وزیر اعلی ہاوس مال روڈ کے سامنے پرامن عوامی دھرنا دیں گے۔جس میں شہر بھر کے مرد وخواتین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے اور دھرنے میں جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اور ضلعی قائدین شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ڈسٹرکٹ لاہور کی سیاسی کمیٹی کے ممبران اور گروپ لیڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ معاشرے کی اندر بڑھتی ہوئی بے حیائی کے رجحانات کو نہ روکنے کی وجہ سے جنسی تشدد جیسے ہولناک واقعات رونما ہورہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے حیائی اور فحاشی پر مبنی فلموں اور ڈراموں پر پابندی کے ساتھ سوشل میڈیا پر باآسانی دستیاب حیاء باختہ وڈیوز پر مکمل پابندی لگنی چاہیے جن کی وجہ سے ہمارا مُعاشَرہ فَحَّاشی، عُریانی و بے حیائی کی آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے بالخصوص نئی نسل اَخلاقی بے راہ روی و شدید بدعملی کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ بے حیائی اور بے شرمی کی وباء مغرب اسلام دشمن قوتوں کی مذموم سازش ہے اور اس بے حیائی اور بے شرمی کو منظم انداز میں مسلمانوں کے اندر عام کر نا یہ یہود و نصاریٰ اور ہنود وغیرہ کی ایسی سازش ہے جو آج مکمل طور پر کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے بدقسمتی سے کلمہ کی بنیاد پر بننے والی اسلامی ریاست میں خواتین، کم سن بچے اور بچیوں کی عزت محفوظ نہیں رہی جو ہمارے نظام پر بدنما دھبا ہے 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس