Jamaat-e-Islami Pakistan |

حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ رویہ جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے،لیاقت بلوچ


لاہور 14ستمبر2020 ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنوبی پنجاب ، بلوچستان اور سندھ کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ رنگ روڈ لاہور موٹر وے کا واقعہ انتہائی شرمناک اور اندوہناک ہے ۔ حکومت اور پولیس کا اول مرحلہ سے رویہ غیر سنجیدہ اور تکلیف دہ ہے ۔ مسئلہ حل کرنے کی بجائے حکومت ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر رہے ہیں ۔ اوباش ، سیکولر ، مادر پدر آزاد طبقہ خواتین کے لیے خطرناک شکل اختیار کر گیاہے ۔ معاشرتی زوال روزانہ کی بنیاد پر المیے رونما کر رہا ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی ترجیحات کا تعین نہیں کیا اور نہ ہی قومی اتفاق رائے پیدا کیاہے ۔ اسی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے ساتھ مسئلہ افغانستان پر حکومت کو ناکامی کا سامنا ہے ۔ ہر محاذ پر بڑھتے بحران قومی سلامتی ، سیاسی جمہوری پارلیمانی نظام کے لیے خطرناک ہیں ۔ حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ رویہ جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جمہوریت کا تصور عوام کے اعتماد ، شراکت اور عوامی فلاحی و رفاہی بہتر ی کے بغیر ممکن نہیں ۔ انتخابات میں مال و دولت ، دھن دھونس اور ریاستی مداخلت نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیاہے ۔ اگر جمہوریت کے ثمرات سے عوام مستفید نہ ہوسکیں تو کبھی بھی جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی ۔ جماعت اسلامی کے کارکنان پورے ملک میں عوام کو متحرک کریں گے اور آزادانہ ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا نظام لانے کی مسلسل جدوجہد کریں گے ۔ بھٹو خاندان ، شریف خاندان اور اب عمرانی ڈاکٹرائن ناکام ہوگیاہے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس