Jamaat-e-Islami Pakistan |

وزیر اعظم عمران خان کا سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرنا افسوس ناک ہے،کاشف سعید شیخ


کراچی ( ) 14 ستمبر 2020 جماعت اسلامی سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت محض اعلانات کی بجائے بارش متاثرین کی عملی مدد کرے۔ عوام کو بھکاری نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کےلئے کرپشن فری و عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرنا افسوس ناک اور بے حسی کی انتہا ہے کیونکہ وہ کسی ایک صوبے کے نہیں پورے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں،مصیبت زدہ عوام کی دادرسی ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے ضلع دادو کے گوٹھ بہاول ببر میں بارش متاثرین کےلئے قائم الخدمت خیمہ بستی میں امدادی سامان تقسیم کے دوران کیا۔ الخدمت سندھ کے ڈیزاسٹر ڈائریکٹر خیر محمد تنیو، امیر ضلع دادو مولانا واحد بخش ودیگر مقامی رہنمابھی ان کے ہمراہ تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنماءنے کہا کہ اس وقت کراچی تا کشمور پورا صوبہ مسائل کا شکار ہے۔ حالیہ بارش کے دوران پورے صوبہ میں 150 کے قریب افراد لقمہ اجل جبکہ بڑے پیمانے پر فصلوں،مویشی، گھروں و دیگر املاک کا نقصان ہوا مگر صوبائی اور وفاقی حکومت اب تک اعلانات تک محدوداوربڑی بڑی سرکاری گاڑیوں و جہازوں پر دوروں کے علاوہ متاثرین کےلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ صوبائی رہنماءنے کہا کہ جماعت اسلامی پارٹی رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ کے بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے حسب حال امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس