Jamaat-e-Islami Pakistan |

صوبائی حکومتیں جان بوجھ کر عوام کو بلدیاتی حقوق سے محروم رکھ رہی ہیں،لیاقت بلوچ


لاہور13ستمبر 2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی انتخابی قومی امور پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیات ، پارلیمنٹ ، صوبائی اسمبلیوں ، سیاسی جماعتوں کی نااہلی اور ہوس اقتدار کی وجہ سے عملاً بے کار ادارے بنادیے گئے ہیں ۔ عوام ووٹ دیتے ہیں لیکن پاپولر اور انجینئرڈ اقتدار کی وجہ سے عملاً عوامی جذبات اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر ڈھیر کردیے جاتے ہیں ۔جماعت اسلامی اہلیت ، امانت و دیانت اور آئینی حدود میں رہ کر ملک میں متوازن نظام کی جدوجہد کر ے گی ۔ صوبائی حکومتیں جان بوجھ کر عوام کو بلدیاتی حقوق سے محروم رکھ رہی ہیں ۔ اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پی کے میں پی ٹی آئی کی حکمرانی ہے لیکن وفاقی اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ نہیں ہیں ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملاً آئین سے انحراف کی مرتکب ہورہی ہیں ۔ گزشتہ بلدیاتی انتخابات بھی عدلیہ کے دباﺅ پر ہوئے اب بھی عدلیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام کے بلدیاتی اور جمہوری حقوق کی حفاظت کریں اور انتخابات کا روڈ میپ دیں ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کو نمائندہ ، موثر اور فعال مقامی حکومتوں کے ذریعے اچھی حکمرانی دے گی ۔ عوام دوہرے تہرے ٹیکس دے رہے ہیں لیکن مالی ، سیاسی اور انتظامی ڈسپلن نہ ہونے کی وجہ سے عوام بے اختیار اور بیوروکریسی راج کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی صوبوں میں سیاسی انتخابی کنونشن منعقد کرے گی اور ملک بھر میں شفاف ، غیر جانبدارانہ اور بااعتماد انتخابات کی تحریک چلائے گی ۔ پی پی ، مسلم لیگ کے بعد عمران خان نے قلیل مدت میں عوام کو مایوس کردیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے طرز حکمرانی پر ناکامی حکومت کا پکا ٹھپہ لگ گیا ہے ۔ لاہور رنگ روڈ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے المناک واقعہ نے پوری قوم کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔ حکمرانوں کو احساس ہی نہیں ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس