Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعت اسلامی 16 اگست کو یوم یکجہتی فلسطین منائے گی،قیصر شریف


لاہور15اگست 2020ئ
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منائے گی ۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کے لیے آج 16اگست بروز اتوار ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں منعقد ہوں گی ۔ صوبائی ، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر مختلف پروگرامات ہوں گے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق راولپنڈی لیاقت باغ ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ دیگر شہروں میں مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت یوم احتجاج کے موقع پر مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوگی ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس