Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عرب امارات اسرائیل معاہدہ کو مسترد کرتے ہیں،یہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش ہے،ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ


لاہور 15اگست 2020ئ
ملی یکجہتی کونسل کے منصورہ میں منعقدہ مرکزی مشاورتی اجلاس نے عرب امارات اسرائیل معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اس کو تسلیم کرنے کے بارے میں عالم اسلام کا کوئی ملک سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے صدی کی ڈیل کے نام پرعالم اسلام کو دو بلاکس میں تقسیم کرنے کا خطرناک کھیل کھیلاہے۔ٹرمپ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کو ختم کرنے کیلئے کھلی دشمنی پر اتر آیا ہے ۔حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلائے اور یو اے ای سے معاہدہ ختم کرنے پر دباﺅ ڈالا جائے۔ملی یکجہتی کونسل 16اگست کو یوم فلسطین منائے گی۔اس موقع پر ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھر پور شرکت کریں گے ۔ملی یکجہتی کونسل نے پنجاب حکومت کے تحفظ اسلام بل پر کمیٹی بنا دی ہے جو بل کا جائزہ لے گی اور اس بل کو اسلامی نظریاتی کونسل کو پیش کیا جائے گا۔فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ ،پیر ہارون گیلانی ،حافظ عبد الرزاق روپڑی ،سید ضیا ءاللہ شاہ بخاری ،حافظ زبیر احمد ظہیر ،زاہد القاسمی،سید نثار احمد ترمذی ،پیر سید محمد صفدر گیلانی،مولانا عبد المالک ،محمد جاوید قصوری ،مرزا محمد ایوب بیگ ،عزیز الرحمن ثانی ،سید اسد نقوی ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،حافظ کاظم رضانقوی ،نذیر احمد جنجوعہ ،پیرسید لطیف الرحمن شاہ نے شرکت کی جبکہ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر ،علامہ عارف واحدی اور علامہ ثاقب اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔
سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور قادیانیت کی سرپرستی کارویہ چھوڑ دے ۔حکومت کشمیر کے مسئلہ پر زبانی جمع خرچ کی بجائے کشمیر کی آزادی کیلئے ٹھوس اور متفقہ پالیسی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ متفقہ مسائل کو اختلافی بنانے کا رویہ درست نہیں۔قومی مسائل اور بحرانوں کے حل کیلئے اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس