Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سینیٹر سراج الحق


لاہور14اگست2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے جس پر پوری قوم کو اللہ کا شکر اداکرنا چاہئے ۔آزادی حاصل کرنے کیلئے کیا کیا مصیبتیں جھیلنا اور قربانیاں دینا پڑتی ہیں یہ کشمیر یوں اور فلسطینی مسلمانوں سے پوچھیں ۔سید علی گیلانی نے آزادی کے حصول کیلئے اپنی زندگی کھپا دی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک جغرافیہ ہی نہیں ایک نظریہ اور عقیدہ بھی ہے ۔ پاکستان کے قیام کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ہمارے اسلاف نے اپنا سب کچھ قربان کرکے ہجرت کی ۔پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا ُدل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ قائد اعظم نے پاکستان کو اسلام کی تجربہ گاہ اور قرآن کے دستور کی سرزمین قرار دیا ۔انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر قدیر کاپوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی احسان مند ہیں ۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے ۔ پاکستان کی سرحدوں اور نظریے کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔حکمران ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ۔قوم کی بیٹی دشمن میں قید میںہوتو آزادی بے معنی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عزم کرتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی آزادی حفاظت کیلئے قیام پاکستان کے مقصد کو حاصل کرنا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی سرزمین بنا نا ہوگاتاکہ ہماری آنے والی نسلیں امن و سکون سے اسلام کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس