Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

عالم اسلام کے بحرانوں اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں ہے،لیاقت بلوچ



لاہور 14اگست 2020
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے مجلس وحدت المسلمین اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اور جامع مسجد فرقان اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالم اسلام کے بحرانوں اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں ہے ۔دشمن کے مقابلہ میں اہل ایمان سیسہ پلائی دیوار بنیں ۔باہمی جھگڑوں اور فساد سے نجات حاصل کریں ۔اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام مقدس ہستیاں اور مقدسات اہل ایمان کا اثاثہ ہیں ۔اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا ہدف اور مقاصد بالکل عیاں ہیںلیکن ملت اسلامیہ کا انتشار استعماری قوتوں کو بالادستی دینے کیلئے سہولت کاری کا کام کررہا ہے ۔غلامی بزدلی ،تعصب و نفرت ،دہریت اور ہوس کے مقابلہ میں علماءکرام عوام کی رہنمائی کریں۔علماءکا فرض ہے کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے اسلام کی حکمرانی کیلئے طاقت پیدا کریں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کوئی شخص ،خاندان اور گروہ ،طبقہ یا ریاست کی ساری آباد مل کر بھی حاکمیت کی مالک نہیں ہوسکتی ۔حاکم اعلیٰ صرف اللہ تعالی کی ذات ہے باقی سب صرف رعیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔73واں یوم آزادی ہمیں یہ پیغام دے رہا ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی اور راہنمائی کے مطابق پاکستان مثالی اسلامی و فلاحی ریاست بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 73سالوں میں پوری قوم کے لئے ناکامی اور کامیابی کے بڑے سبق ہیں۔پاکستان دشمن طاقتیں اپنا کھیل کھیل رہی ہیں۔عوام غربت مہنگائی ،سود ،کساد بازاری بے روز گاری اور اغیار کی غلامی سے تنگ آگئے ہیں۔آزادی کا حق یہ ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے توبہ کریںاور مستقبل کی تعمیرکیلئے ہمت باندھیں۔پاکستان صرف اور صرف اسلام ،جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے ہی ترقی اور استحکام حاصل کرسکتا ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی مشاورتی اجلاس 15اگست 10بجے منصورہ میں موجودہ حالات میں لائحہ عمل کی ترتیب کیلئے طلب کرلیا گیا ہے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس