Jamaat-e-Islami Pakistan |

پوری قوم مطالبہ کررہی ہے کہ ذریعہ تعلیم اردو اور مقامی زبانوں کو بنایا جائے،ڈاکٹر اسحاق منصوری


کراچی (اسٹاف رپورٹر)13 اگست 2020 جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے ممتازتعلیمی ماہر پروفیسر ملک محمد حسین کو وفاقی یکساں نصاب تعلیم کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیرتعلیم سمیت حکومتی کارندے دستور پاکستان اور عدالت عالیہ پاکستان کے واضح احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے بجائے بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر کیوں عمل درآمد پر اصرار کرتے ہیں؟انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ اس یکساں نصاب تعلیم کمیٹی کا چئرمین تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی شعبہ تعلیمی تحقیق کے سابقہ ڈائریکٹر پروفیسر ملک محمد حسین صاحب کو بنایا جائے تو مسئلہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی آواز اور خواہش کے مطابق حل ہوگاورنہ قوم مزید ستر سال اسی طرح علمی اور تحقیقی اور تعلیمی پستی اور ذلت کا شکار رہے گی۔انہوں نے پروفیسر ملک محمد حسین صاحب کو کتاب "تحریک انصاف کی حکومت کا یکساں نصاب قومی نصاب۔خدشات اور مضمرات" پیش کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مقالہ نگار وں نے موضوع کا حق ادا کردیا ہے وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود صاحب اور حکومتی کارندوں اور وفاقی شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس