Jamaat-e-Islami Pakistan |

جب تک اداروں کو سیاسی تسلط سے آزاد نہیں کیا جاتاحقیقی تبدیلی نہیں آسکتی،محمد جاوید قصوری


12اگست 2020
لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ نیب دفتر کے باہر ہونے والے واقعہ سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیں اوراصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کڑی سزا دی جائے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔ جس کا مقصد ملکی حالات کو خراب کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سوچ اورنوے کی دہائی والی سیاست سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ا س کو یقینی بنائے۔ لاہور سمیت پورے صوبے کو پولیس سٹیب بنانے کا تاثر دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی حکمت عملی۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ اداروں کو جب تک غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا،ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک میں احتساب کا پورا نظام ہی مذاق بن چکا ہے۔ پانامہ میں بے نقاب ہونے والے باقی 436 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔ قوم پوچھتی ہے کہ حکومتی صفوں میں شامل مافیا پر ہاتھ ڈالنے سے نیب کیوں ڈرتا ہے؟۔ بلا تفریق احتساب کے نظام سے ہی شفافیت کا تاثر جاسکتا ہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس