Jamaat-e-Islami Pakistan |

مساجد ، منبر و محراب کو مقدس ہستیوں کے احترام اور باہمی برداشت کے جذبوں کو عام کرنا ہوگا ،لیاقت بلوچ


لاہور11اگست2020ئ
نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہل سنت اور اہل تشیع علما و قائدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں ایک خاص منصوبے سے بڑھائی جانے والی فرقہ واریت کی شدت روکیں ۔ پاکستان سے باہر کے جھگڑوں کی آگ سے اپنے گھرکو نہ جلنے دیا جائے ۔ ماضی میں جب کبھی مساجد ، مدارس ، امام بارگاہوں ، خانقاہوں اور درگاہوں کے لیے خطرات پیدا ہوئے تو اہل سنت اور اہل تشیع قیادت نے بالغ نظری ، اتحاد اور دینی مشترکات کی بنیاد پر حالات کو سنبھالا ۔ ملت اسلامیہ پاکستان بڑے بحرانوں سے دوچار ہے ۔ مساجد ، منبر و محراب کو مقدس ہستیوں کے احترام اور باہمی برداشت کے جذبوں کو عام کرنا ہوگا ۔ تما م مکاتیب فکر کی دینی جماعتیں اور سوشل میڈیا کے متحرک نوجوان پوری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی جوانیاں اسلامی وحدت کے فروغ اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف استعمال ہونی چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر اور ہندوستان میں فاشسٹ مودی سنی شیعہ کو یکساں تباہ کر رہاہے ۔ اسلام اور پاکستان کا دشمن سب کا مشترکہ دشمن ہے ۔ انہوںنے سعودی سفیر کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاک سعودیہ تعلقات عالم اسلام کے لیے بہت اہم ہیں ۔ وقت و حالات تو پورے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کاتقاضا کر رہے ہیں ۔
لیاقت بلوچ نے چمن میں دہشتگردی کے ہولناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہر دہشتگردی کے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ انہوںنے شہدا کے خاندانوں اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس